تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما کو پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا۔
پی ٹی آئی میانوالی کی خواتین ونگ کی ضلعی صدر عمارہ نیازی نے حلقہ این اے 90 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں آئی تھیں کہ میانوالی ضلع کچہری کے احاطے سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمارہ نیازی 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھیں جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
مراد سعید ، عمر ایوب ، شبلی ، حماد اظہر سمیت 10 پی ٹی آئی رہنمائوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری
دوسری جانب لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو گرفتار کرکے سیشن عدالت لاہور میں پیش کر دیا۔ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔