مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

image

ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا۔

اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کی طرف سے مصدقہ کاپی نہیں دی جا رہی ، مریم نواز سزا یافتہ ہیں، ان کی نااہلی معطل ہوئی، سزا معطل نہیں ہوئی۔

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 8 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

اعتراض کنندہ نے کہا کہ مریم نواز نے مختلف ٹی وی چینلز پر انٹرویوز میں اثاثے مختلف بتائے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اگر آر او ہماری درخواست پر مریم نواز کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا تو ہم الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US