سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے 122سے کاغذات نامزدگی مسترد

image

لاہور، پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے این اے 122سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ 

ریٹرننگ افسر نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے 122سے کاغذات نامزدگی پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی تحریک انصاف کے این اے 122سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرمسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے اعتراض دائر کیا تھا۔

اس کےعلاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔

مریم نواز کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے پی پی 159لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، ان کیساتھ  این اے 122 سے لیگی رہنما سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئےہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US