پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے این اے 89 میانوالی سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات ڈیفالٹر اور سزایافتہ ہونے پر مسترد کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ عمران خان کے این اے 122سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا، زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات مسترد
ریٹرننگ افسر نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے 122سے کاغذات نامزدگی پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی تحریک انصاف کے این اے 122سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔
عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرمسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے اعتراض دائر کر رکھا تھا۔
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار
علاوہ ازیں پی ٹی آئی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی ، زین قریشی اور مہر بانو کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔