الیکشن کمیشن کا آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ

image

الیکشن کمیشن نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چاروں ممبران کمیشن شریک ہوئے۔

دبئی میں نئے سال کی تقریبات ، ٹیکسی کرایوں میں اضافہ کردیا گیا

وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں افسران کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت داخلہ نے امن و امان سے متعلق انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست کی۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آئی بی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پنجاب، موسم سرما کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع

الیکشن کمیشن نے آئی جی پولیس اور ڈی سی اسلام آباد کا کیس جلد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے لا ونگ کو ہدایات جاری کر دی گئیں،الیکشن کمیشن نے بارہا دونوں اعلیٰ افسران کی تبدیلی کے احکامات جاری کیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US