نوازشریف کی وزیراعظم بننے کی ذاتی کوئی خواہش نہیں، پارٹی کی ہے،آصف کرمانی

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما وازشریف کی وزیراعظم بننے کی ذاتی کوئی خواہش نہیں،یہ پارٹی کی خواہش ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم ” میں گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اس وقت بد قسمتی سے ہمارا معاشرہ نفرتوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔

شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے کاغذات بھی نامزدگی مسترد

انہوں نے کہا ہے کہ 9مئی میں ملوث افراد کو سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، پی ٹی آئی کے افراد جو 9مئی میں ملوث نہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی کو بلا بھی ملتا ہے تو میدان میں دودھ کا دوھ پانی کا پانی ہو جائے گا، عوام اسے قبول کریں گے جو مقبول ہو گا۔

این اے 89میانوالی سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمارے لیے پاکستان ہے،اب تمام اسٹیک ہولڈرز کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھاہونا پڑئےگا،سیاست ہوتی رہتی ہے،عوام کی بہتری کیلئے سوچنا ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US