اسد قیصر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر ردعمل دیدیا

image

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی)امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ردعمل دے دیا۔

پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ آج مجھ سمیت پی ٹی آئی قیادت کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف اور صرف نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔

حلقہ میرا ہے، آزاد حیثیت میں بھی الیکشن لڑنا پڑا تو لازمی لڑوں گا، روحیل اصغر

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اس طرح کے الیکشن چاہتے ہیں تو ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے، عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US