جس ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے اسے خواجہ آصف نے ڈپٹی کمشنر بنوا دیا، ریحانہ امتیاز

image

سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر لیگی رہنما خواجہ آصف پر بڑا الزام عائد کر دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ‏جس ریٹرننگ افسر نے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے اسے چند گھنٹوں میں ہی خواجہ آصف نے خدمات کی فراہمی کے عوض ڈپٹی کمشنر بنوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ  ایسے ہو رہے ہیں میرے ملک میں جمہوریت کے سودے۔ کیا ان ریٹرننگ افسران کے حوالے پورا الیکشن کرنے والے چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں گے؟


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US