تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
ریٹرننگ افسر این اے 122 کے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین تحریک انصاف کے سزا یافتہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔
ملک بھر سے 3345 امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے
فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پانچ سال کے لیے ہوئی ہے اور وہ بھی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا، ان کے شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں اور اس وجہ سے ان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سابق لیگی ایم پی اے میاں نصیر احمد نے اعتراضات دائر کئے تھے۔