کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلوں پر اپیلیں کل سے دائر ہوں گی

image

عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹریبونلز میں کل سے اپیلیں دائر کی جائیں گی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے، منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ، ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل کل سے 3 جنوری تک جاری رہے گا۔  اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

جس ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے اسے خواجہ آصف نے ڈپٹی کمشنر بنوا دیا، ریحانہ امتیاز

واضح رہے کہ ملک بھر میں ریٹرننگ افسران  کی جانب سے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی گئیں ، کاغذات نامزدگی  مسترد کیے جانیوالوں میں نامور سیاستدان بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US