زرتاج گل ایک کروڑ ، 20 لاکھ روپے اثاثوں کی مالک

image

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کروڑوں کی مالک نکلیں۔

زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔  دستاویز کے مطابق زرتاج گل کے اثاثوں کی کل مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ 2 ہزار974 ہے۔  گزشتہ برس کی نسبت زرتاج گل کے اثاثوں میں 7 لاکھ 67 ہزار259 روپے کی کمی ہوئی ، زرتاج گل کے والد نے انہیں 55 تولے سونا بطور تحفہ دیا۔

کرپشن کا الزام ، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

دستاویز کے مطابق زرتاج گل کے تین بینکوں میں 42لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے ،زرتاج گل نے گزشتہ برس 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد ٹیکس ادا کیا ، دستاویز میں زرتاج گل کے فرنیچر کی مالیت 30 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US