سردار علی خان کا پی ٹی آئی پی میں شمولیت کافیصلہ

image

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )رہنما سردار علی خان نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا اور بہت جلد ایک جلسے میں پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سردار علی خان کے حامیوں نے کہا ہے کہ جب سردار علی خان نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی تھی تو حلقے کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے انہیں حلقے کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر قیادت اس پر قائم نہ رہی۔

واصف مظہر راں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سردار علی خان کے ساتھ حلقے کے تمام حامی بھی شمولیت کا اعلان کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US