برفباری سیزن کے حوالے سے انتباہ جاری

image

محکمہ سیاحت پنجاب اور ٹی ڈی سی پی(ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب)نے برفباری سیزن کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔

محکمہ سیاحت اور ٹی ڈی سی پی کا مری میں برفباری سیزن کے حوالے سے سیاحوں کی سہولت کیلیے 3مقامات پر سہولت سینٹرز قائم کر دیئے گئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

سہولت سینٹرز پر موجود اہلکار سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کریں گے۔اعلامیے کے مطابق ہنگامی حالات میں ان سینٹرز پر پٹرول سمیت دیگر ضروری اشیا کا انتظام موجود ہے۔

سیاحوں کو ضروری ہدایات کے لیے 7مختلف مقامات پرڈیجیٹل اسکرینز بھی نصب کر دی گئیں۔سہولت سینیٹرز مال روڈ، کشمیر پوائنٹ اور بانسرہ گلی میں بنائے گئے ہیں۔

سردار علی خان کا پی ٹی آئی پی میں شمولیت کافیصلہ

پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری میں مختلف مقامات پر اپنے فرائض نبھائے گا، 50اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US