افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں ، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، آرمی چیف

image

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں ، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔

افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام ،فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک،نائیک شہید

پاک فوج کی جانب سے  سال نو کے موقع پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 2023ایک مشکل سال تھا جو ختم ہو گیا،2024پاکستان کیلئے اندرونی اور بیرونی دونوں لحاظ سے اہم ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج اور قابل فخر عوام کو نیا سال مبارک ہو،افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں۔

پاکستان ان گنت نعمتوں اور مواقع سے بھرپور ملک ہے،قوم بانی پاکستان کے خوابوں اور توقعات کے مطابق عروج حاصل کرے گی۔

طلبا و طالبات صرف منظور شدہ ڈگری پروگرامز میں ہی داخلہ لیں ، ایچ ای سی

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں ،آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

آنے والا سال فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے غاصبوں سے نجات کا سال ہو۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US