ایکسائز سٹاف (آج)گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے شالیمار کرکٹ گراؤنڈ کی پارکنگ میں موجود ہوگا

image

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ایکسائز سٹاف گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے آج سہ پہرتین بجے سے شام پانچ بجے تک شالیمار کرکٹ گراؤنڈ کی پارکنگ میں موجود ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ فیسیلی ٹیشن سنٹر ڈور سٹیپ آئی سی ٹی کی گاڑی بھی وہاں موجود ہوگی۔آئی سی ٹی ڈور سٹیپ سروس میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، پاور آف اٹارنی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، فیول پرمٹ (گھریلو/تجارتی)، موٹر وہیکل رجسٹریشن بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US