پاکستان کے عوام کی جانب سے غزہ کے لئے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اردن پہنچ گئی

image

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):پاکستان کے عوام کی جانب سے غزہ کے مظلوم لوگوں کے لئے طبی اور کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل 20 ٹن سامان کی چوتھی کھیپ اردن پہنچ گئی۔

اتوار کو این ڈی ایم اے کے ٹویٹ کے مطابق اردن میں پاکستان کے سفیر اور اردنی چیف آف ایئر سٹاف نے غزہ کے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کے لیے امدادی کھیپ وصول کی۔ واضح رہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

امدادی سامان کی چوتھی کھیپ پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی تھی ۔20 ٹن ضروری اشیاء پر مشتمل چوتھی امدادی کھیپ میں غزہ میں زمینی ضروریات کے مطابق سرجیکل/طبی سامان، خشک کھانے کی اشیاء کے علاوہ حفظان صحت کی کٹس بھی شامل ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US