وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے سعودی نائب وزیر صحت ڈاکٹر ہانی جوخدار کی ملاقات،شعبہ صحت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

image

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے سعودی نائب وزیر صحت ڈاکٹر ہانی جوخدار نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ ملاقات میں شعبہ صحت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب نے محفوظ دنیا کیلئے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کے پاکستانی اقدام کو سراہا۔ ملاقات میں سعودی نائب وزیر صحت نے کہا کہ عالمی کانفرنس میں مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی نائب وزیر صحت نے صحت سے متعلق تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پروفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شعبہ صحت میں مزید تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں،ملاقات میں کنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر کے حوالے پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا جو سعودی عرب کے تعاون سے بنایا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US