لاہور۔15جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے ریٹرننگ افسر اور الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (کل) بروز منگل جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سوموار کو سماعت کی۔درخواست میں الیکشن کمیشن، اپیلٹ ٹربیونل اور اعتراض گزار کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (کل) جواب طلب کر لیا۔