وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا سینئر صحافی بابر ایاز کے انتقال پر اظہار افسوس

image

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی بابر ایاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ممتاز صحافی، مصنف، مفکر، دانشور، امن پسند، انسانی حقوق کے کارکن اور دائمی جمہوریت پسند بابر ایاز کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔ آمین


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US