آزادی صحافت بنیادی حق ہے، اسے کسی صورت سلب نہیں کیا جا سکتا، وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی پاکستان آبزرور کے چیئرمین فیصل زاہد ملک سے گفتگو

image

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آزادی صحافت بنیادی حق ہے، اسے کسی صورت سلب نہیں کیا جا سکتا، انتخابات کی کوریج میں میڈیا کا اہم کردار ہے، میڈیا امیدواروں اور ووٹرز کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، میڈیا کو شواہد پر مبنی مستند معلومات کی فراہمی میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں پاکستان آبزرور کے چیئرمین فیصل زاہد ملک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں میڈیا، ریجنل پریس کو درپیش چیلنجز، آئندہ عام انتخابات 2024ءمیں میڈیا کے کردار اور آزادی صحافت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے، آزادی صحافت ایک بنیادی حق ہے، اسے کسی صورت سلب نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی کوریج میں میڈیا کا اہم کردار ہے، میڈیا امیدواروں اور ووٹرز کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے،

خبروں کی کوریج، مباحثوں اور تجزیوں کے ذریعے میڈیا عوامی تاثرات تشکیل دیتا ہے، میڈیا کو شواہد پر مبنی مستند معلومات کی فراہمی میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو تربیت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، صحافیوں نے ملک کی ترقی و استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک نے آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی عزم کو سراہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US