حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے پاکستان میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر سےملاقات

image

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی وچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے پاکستان میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر متھوزیلی مدکیزا نے منگل کو ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقت میں دو طرفہ تعلقات سمیت فلسطین کی صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے جنوبی افریقہ کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ داخل کرنے پر جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت جنوبی افریقہ کے اس قدم کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنرمتھوزیلی مدکیزا نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ہونے والی ظلم وزیادتی کے خلاف ہم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر طرح سے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کے خلاف جنوبی افریقہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US