نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا تحفظ خوراک کے حصول اور ملک کے زرعی شعبے کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے اس میں جدت اور مکینیکل بنانے کیلئے فوری سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور

image

ڈیووس۔16جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تحفظ خوراک کے حصول اور ملک کے زرعی شعبے کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے اس میں جدت اور مکینیکل بنانے کیلئے فوری سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی کارگل انک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برائن سائیکس سے ورلڈ اکنامک فورم کے 54ویں سالانہ اجلاس کے موقع پرملاقات ہوئی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تحفظ خوراک کے حصول اور ملک کے زرعی شعبے کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے اس میں جدت اور مکینیکل بنانے کیلئے فوری سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US