او آئی سی اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور نے رکن ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے

image

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور نے جدہ میں او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔

او آئی سی میں پاکستان کے فیر/مستقل نمائندے سید ایم فواد شیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ایم او یو کے تحت یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے او آئی سی ممالک کے طلباء کے لیے 114 اسکالرشپس پیش کئے گئے ہیں۔ سید ایم فواد شیر نے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US