پشاور،ایل آر ایچ میں زیرعلاج پولیس اہلکار جاں بحق ،نمازے جنازہ ادا کردی گئی

image

پشاور۔ 17 جنوری (اے پی پی):پشاورکےتھانہ ریگی کے نواحی علاقہ چمن کورونہ کے قریب گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار مرسلین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایل آر ایچ ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔

ان کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی ہے۔ شہید کی نماز جنازہ میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشفاق احمد ، ایس پی ہیڈکوارٹر رحیم ، ایس پی سکیورٹی محمد عتیق شاہ ، ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز، سی ٹی ڈی حکام ، ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز سمیت شہید کے لواحقین اور پولیس افسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہید کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملوث ملک دشمن عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US