وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی کمپالا میں غیر وابستہ تحریک کے وزارتی اجلاس میں شرکت

image

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے یوگنڈا کے شہر کمپالا میں غیر وابستہ تحریک کے 19 ویں سربراہی اجلاس کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے غیر وابستہ تحریک کے ساتھ پاکستان کی وابستگی اور اس کے بانی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امن، مساوات، تعاون اور سب کی بھلائی کے لیے تحریک کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔

انہوں نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے منصفانہ، پرامن اور جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US