چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ایران کی جانب سے بلوچستان میں حملے کی مذمت

image

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کی جانب سے بلوچستان میں کئے گئے یکطرفہ حملے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایران نے نہ صرف پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے ، ہماری افواج اور سکیورٹی ادارے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی سنجیدہ اور عوامی  سطح پر کافی تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا خوب جانتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US