ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کاکلیدی ترقیاتی شراکت دارہے، ڈاکٹرشمشاداختر

image

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرشمشاداخترنے کہاہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کاکلیدی ترقیاتی شراکت دارہے۔

انہوں نے یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے اجلاس میں کہی۔ وفد کی قیادت پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ینگ یی کررہے تھے۔ملاقات میں پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کاکلیدی ترقیاتی شراکت دارہے اورپاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں بینک اپنا اہم کرداراداکررہاہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان میں صحت، تعلیم، زراعت، ماحولیات سمیت مختلف شعبوں میں بینک کی معاونت قابل تعریف ہے۔ پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ینگ یی نے اس موقع پرکہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری رکھے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US