اے این ایف کی منشیات سمگلروں کے خلاف ملک گیر کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،10ملزمان گرفتار

image

راولپنڈی۔18جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 11 ملک گیر کارروائیوں میں 389 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 10 ملزمان گرفتارکر لیے۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ باچا خان ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 5 چرس بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔ملتان ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے دو مسافروں سے 250 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔جناح ایئرپورٹ کراچی پر دوحہ جانے والے مسافر سے 210 گرام آئس برآمدکی گئی ۔علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ملائیشیا جانے والے مسافر سے 88 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی سے تھائی لینڈ بھیجے جانے والے کنٹینر سے 354400 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔تیرہ اورکزئی کے قریب دو مختلف کارروائیوں میں210 کلو گرام چرس اور 7 کلوگرام افیون برآمدکی گئی۔آر سی ڈی روڈ حب کے قریب کے قریب دو ملزمان سے 91 کلو چرس برآمدکی گئی ۔

کوٹ عبد المالک انٹرچینج شیخوپورہ کے قریب ملزم سے 29 کلو گرام چرس اور 7 کلو گرام افیون برآمدکی گئی۔سونا خان چوک کوئٹہ کے قریب ملزم سے 18 کلو گرام آئس برآمدکی گئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ملزم سے 2 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ تازہ ترین انسداد منشیات کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور389کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US