نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال

image

ڈیووس۔18جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا جو مشترکہ ثقافتی ورثے اور مشترکہ مفادات سے جڑے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں سمیت دو طرفہ تعللقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے لیے انتہائی احترام کے جذبات رکھتے ہیں۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سعودی وزیرخارجہ نے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات علاقائی استحکام کا ذریعہ ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US