ذیابیطس سینٹر اسلام آباد اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی پاکستان کے باضابطہ طور پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

image

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):ذیابیطس سینٹر اسلام آباد (ٹی ڈی سی) اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی پاکستان (ایچ ایس اے) نے باضابطہ طور پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔تفصلات کے مطابق ایم او یو کی شرائط کے تحت ذیابیطس سینٹر اسلام آباد اپنی ذیابیطس کی دیکھ بھال کی خصوصی خدمات کو ہیلتھ سروسز اکیڈمی پاکستان کے مراکز تک توسیع دے گا۔ باہمی تعاون میں ہیلتھ سروس اکیڈمی تربیت، تحقیق اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی مدد فراہم کرے گی ۔

مزید برآں ٹی ڈی سی کو صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مختصر اور طویل المدتی ڈگری پروگرام قائم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کا موقع ملے گا۔ ایم او یو ضرورت مندوں کو 60 فیصد مفت علاج کی پیشکش کرنے کا قابل ستائش اقدام، کمیونٹی کی خدمت کرنے اور ضروری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بنانے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

ا س موقع پر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا کہ ٹی ڈی سی انتظامیہ کو پاکستان میں ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کی کوششوں میں حکومتی سطح پر مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے عزم ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US