نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی سینئر صحافی بابر ایاز کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

image

کراچی۔18جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی جمعرات کو یہاں سینئر صحافی بابر ایاز کے انتقال پر مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔ وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم بابر ایاز کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بابر ایاز کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بابر ایاز ایک مخلص، امن پسند اور جمہوریت پسند انسان تھے، بابر ایاز کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US