اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر عوام پر زور دیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے بنائے گئے ان جعلی وٹس ایپ اکائونٹس اور ان کے ذریعے پھیلائے گئے جعلی پیغامات و مطالبات سے ہوشیار رہیں اور انہیں یکسر نظرانداز کریں۔
جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے جعلی وٹس ایپ اکائونٹس کےاستعمال کے مزید واقعات سامنےآئے ہیں ،عوام سے ایک دفعہ پھر گزار ش ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے بنائے گئے ان جعلی وٹس ایپ اکائونٹس اور ان کے ذریعے پھیلائے گئے جعلی پیغامات و مطالبات سے ہوشیار رہیں اور انہیں یکسر نظرانداز کریں۔