وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن کی ملاقات

image

راولپنڈی ۔18جنوری (اے پی پی):نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن نے ملاقات کی۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدرنے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان خوشگوار تاریخی اور روایتی تعلقات ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات قابل ذکررہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج ملکر دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ مصر اور پاکستان تمام شعبوں میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کو ایک جیسے چیلنجز کاسامنا ہے اوردونوں کے مشترکہ سٹریٹجک مفادات ہیں، امن و ترقی کے لیے یکساں خواہشات رکھتے ہیں۔

معزز مہمان نے وزیردفاع کا شکریہ ادا کیا اوردفاع سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US