وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیض الراعی کی ملاقات

image

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیض الراعی نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر صحت نے مختصر مدت میں صحت کے شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے بارے بتایا ۔

شعبہ صحت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شام کے سفیر نے شعبہ صحت میں اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کے کامیاب انعقاد پر شامی سفیر کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ اقوام عالم کو وبائوں سے محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمٹ میں 70 سے زائد ممالک سے ماہرین اور وفود شریک ہوئے۔ شام کے سفیر ڈاکٹر رمیض الراعی نے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے ویژن کو سراہا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US