لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو گن پوائنٹ پر لُوٹ لیا گیا

image
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو لاہور میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

واقعہ جمعرات کی شام جوہر ٹاؤن کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب عبدالرحمان اپنی فیملی کے ہمراہ گھر کے باہر موجود تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار ان کے قریب آ کر رکے اور ان پر اسلحہ تان لیا۔

عبدالرحمان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں، ڈاکو ان سے ایک ہزار ڈالر کے علاوہ، موبائل فونز، نقدی اور جیولری چھین کر فرار ہو گئے۔

عبدالرحمان نے اردو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ’ڈاکوؤں نے آتے ہی میری بیٹی پر گن تان لی تھی۔‘

ان کے مطابق واقعے کی رپورٹ جوہر ٹاؤن تھانے میں درج کرا دی ہے اور پولیس کارروائی کر رہی ہے۔

واقعے میں ہونے والے مالی نقصان کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ’ہم سے ایک ہزار ڈالرز، 25 ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ چھینا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شکر ہے ہماری جان بچ گئی مگر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔‘

تھانہ جوہر ٹاؤن میں دی جانے والی درخواست میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزموں کو فوری طور پر ٹریس کر کے ان کی رقم واپس دلائی جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US