نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ترک وزیر خارجہ کے مابین ٹیلفونک رابطہ ، پاکستان اور ایران کے درمیان جاری پیشرفت پر تبادلہ خیال

image

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب کو پاکستان کے تناظر اور حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد ایران کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا،پاکستان کسی قسم کی کشیدگی میں کوئی دلچسپی یا اس کی خواہش نہیں رکھتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US