پاکستان پڑوسیوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہا ں ہے ،قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔طاہر محمود اشرفی

image

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آ ہنگی و چیئر مین پاکستان علما کونسل حافظ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسیوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہا ں ہے ،پاکستان کے مفاد کوکسی کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے ،قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔

معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہا ں ہے،ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ،پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات کا راستہ ضرور کھلنا چاہیے، ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن اور محبت سے رہنا چا ہتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ آنے والے دن بہتری کی طرف معاملات کو لے کر جائیں گے اور موجودہ حالات کو ساز گار کرنے کوشش کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے ، پاکستان اور ایران کی موجودہ صورت حال پر حکومت کی پوری نظر ہے ،ہمارے سلامتی کے ادارے پوری طرح چوکنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں ریڈ لائن ہیں جو بھی ہماری سرحدو ں کو پامال کرنے کی کوشش کرے گا اس کو قوم برداشت نہیں کریگی۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم علما مشائخ کے شکر گزار ہیں کہ پاکستان علما کونسل کی اپیل پر انہوں نے موجودہ حالات میں پاکستان کے استحکام اور یکجہتی کے حوالے سے ملکی سلامتی کے اداروں اور پاک ا فواج کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور محراب و منبر ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی کوئی پاکستان کو کہیں سے نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا خواہ وہ سوشل میڈیا ہو یا بے بنیاد پراپیگنڈ ے ہوں اس کا جواب پوری پاکستانی قوم دینا جانتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US