وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر تمام مسائل پر کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار

image

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر تمام مسائل پر کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نےجمعہ کو ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سے بات کی اور پاکستان کی ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر تمام مسائل پر کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سکیورٹی سے متعلق معاملات پر قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US