برسلز۔19جنوری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے ڈپلومیٹک ورلڈ میگزین کی سی ای او باربرا ڈائیٹرچ سے ملاقات کی۔
بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں سفارتکاری کے شعبہ میں میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔