پاکستان کا افغانستان میں امن، استحکام کے لیے او آئی سی کی کوششوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ

image

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سید محمد فواد شیر نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے او آئی سی کی کوششوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فواد شیر نے او آئی سی کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل (اے ایس جی)، طارق بکیت سے جدہ میں ملاقات کی۔او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندےنے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ اس موقع پر افغان صورتحال کے تناظر میں او آئی سی اور پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US