ایس آئی ایف سی نے ضلع ہنزہ میں ایک میگاواٹ کا شمسی بجلی گھرقائم کردیا

image

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)نے این پاک انرجی کی شراکت سے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں ایک میگا واٹ کا شمسی بجلی گھر لگایا ہے۔

ریڈیو پاکستان ذرائع کے مطابق اس بجلی گھر سے خطے میں توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے گا اور ان وادیوں میں بسنے والے افراد کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی ہو گی۔

سطح سمندر سے 2,800 میٹر بلندی پر واقع اس پلانٹ کے تین سو سے زائد شمسی پینلز سے مقامی افراد اور صنعتوں کیلئے سالانہ 1,600 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US