تکنیکی خرابی کو دور کر کے ملک بھر میں انٹر نیٹ مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

image

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی کو دور کر کے ملک بھر میں انٹر نیٹ مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان نے پی ٹی اے کی آفیشل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کچھ دیر پہلے انٹر نیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی ۔

ترجمان نے کہاکہ اس تکنیکی خرابی کو درست کر کے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US