برلن۔21جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے آئی ایف ڈبلیو ایکسپو اورڈی ایل جی انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر سٹیفن کریسی سے ملاقات کی۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ گلوبل فورم برائے فوڈ و ایگریکلچر(جی ایف ایف اے)ایکسپوکے موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔اتوار کے روز جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کے دوران زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔