نگران وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

image

کراچی۔ 22 جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔وزیراعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے حکومت کے کیے گئے اقدامات اور امریکی حکومت کی جانب سے سندھ میں بنائے گئے 200 سکول پر بھی گفتگو کی گئی ۔وزیراعلی سندھ نے گفتگو کرتے ہوٸے بتایا کہ سندھ حکومت بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے،بچوں میں غذائیت کے مسائل میں امریکی حکومت سندھ حکومت کی مدد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت تعلیم،صحت اور سیلاب میں سندھ حکومت کی بھرپور مدد کی ہے اور تعلیم کے معیار کی بہتری کے لیے سندھ حکومت اساتذہ کی تربیت پر توجہ دے رہی ہے۔

ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل،وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ اور سیکریٹری انویسٹمنٹ راہمو بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US