سکیورٹی فورسز کے ژوب میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے ،آئی ایس پی آر

image

سکیورٹی فورسز کے ژوب میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔22جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے پاک افغان سرحد کے قریب ژوب میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں

پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کےمطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 7 دہشت گرد مارے گئے ، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے ۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ علاقے میں کسی اور دہشت گرد کی تلاش کے لئے سرچ آپریش جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو مکمل ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US