صحت کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، ڈاکٹرندیم جان

image

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔پیر کو جاری اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ صرف ایک عبادت گاہ نہیں بلکہ معاشرتی نظام کا ایک حصہ تھی جہاں بہت سارے امور طے پاتے تھے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں جیسے مسجد نبوی ﷺ میں بیک وقت کئی امور طے پاتے تھے اسی طرح آج بھی اس نظام کو فعال کیا جائے اور اس ضمن میں وزارتِ قومی صحت بھرپور کام کر رہی ہے تاکہ معاشرے کو صحت مند اور توانا بنایا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US