اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی پیر کو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ریڈیو پاکستان گئے اور سعید احمد شیخ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ڈی جی ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والدہ کا کوئی نعم البدل نہیں، والدہ کا انتقال بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے، اپنی زندگی سے ماں کو نکال دیں تو زندگی میں کچھ نہیں رہتا۔ آپ نے آخری دنوں میں اپنی والدہ کی بہت خدمت کی جو باعث اطمینان ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سعید احمد شیخ سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین