موسم کی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں کےشیڈول میں تبدیلیاں متوقع ہیں، ترجمان پی آئی اے

image

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):اسلام آباد اور پشاور میں شدید دھند اور موسم کی خرابی کے پیش نظر پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول اور آمد و رفت میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کال سینٹرمسافروں کو اس سلسلے میں آگاہ بھی کر رہا ہے ۔ آج کی پروازیں پی کے- 283 پشاور – دبئی ، پی کے 214 دبئی – کراچی تاخیر سے روانہ ہوں گی جبکہ پی کے 240 کویت – اسلام آباد اب کویت – لاہور آپریٹ ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ پی کے 264 ابوظہبی- اسلام آباد اب ابوظہبی- لاہور روانہ ہو گی۔ پی کے 234 دبئی- اسلام آباد اور پی کے 235 اسلام آباد- دبئی ری روٹ کر دی گئی ہے اور اب لاہور – دبئی، لاہور آپریٹ ہوگی۔

مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پرواز سے قبل پی آئی اے کال سینٹر پر رابطہ کریں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US