برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستان کے لئے برطانیہ کے تجارتی مندوب کی ملاقات، تجارت اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

image
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل اور پاکستان کے لئے برطانیہ کے تجارتی مندوب جیمز ڈیلی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں تجارت اور کاروباری روابط بالخصوص برطانیہ کو پاکستانی سٹرس اور ماہی گیری مصنوعات کی برآمدات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے مطابق ڈاکٹر فیصل نےجیمز ڈیلی کی جانب سے جلد پاکستان میں کاروباری وفد کی قیادت کرنے کے منصوبہ کا خیر مقدم کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US