پاکستان کے مستقل مندوب کا او آئی سی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے طریقے تلاش کرنے پر زور

image

اسلام آباد/جدہ۔22جنوری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل مندوب سید فواد شیر نے جدہ میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ عالیہ جعفر سے ملاقات کی۔

او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب کی جانب سے پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور او آئی سی کے ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US